کوٹرنکہ //تحصیلدار کوٹر نکہ کی قیادت میں کووڈ کی روکتھام کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔کوٹرنکہ میں منعقدہ اس بیداری پروگرام میں ایس ایچ او کنڈی ودیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔آفیسران نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کی تیسری لہر سے ہوشیار رہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ عمر کی حدود میں آنے والے سبھی افراد کو چاہئے کہ وہ کووڈ کی ویکسین حاصل کریں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے ہر ایک شخص کو اپنا رول ادا کر نا ہو گا ۔پولیس آفیسران نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے بتائے گئے قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔