تتہ پانی میں منی بس حادثے کاشکار،27مسافرزخمی

 
راجوری//کالاکوٹ سے تتہ پانی گائوں کوجانے والی ایک کنٹرگاڑی سڑک حادثے کاشکارہونے کی وجہ سے کم از کم 27 مسافرزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک کنٹربس زیرنمبری JK11 5544تتہ پانی گائوں میں گذشتہ شام لگ بھگ ساڑھے چاربجے اُس وقت حادثے کاشکارہوگئی جب وہ کالاکوٹ سے تتہ پانی کی طرف آرہی تھی ۔بتایاجاتاہے کہ گاڑی ڈرائیورکے قابوسے باہرہونے کے بعدگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27 مسافرزخمی ہوئے ۔حادثے کی خبرملتے ہوئی مقامی لوگوں اورپولیس نے جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کاروائی شروع کی اورزخمیوں کوکالاکوٹ سب ضلع ہسپتال منتقل کیا۔اس دوران زخمیوں کی شناخت چنچل کماری،ساگرشرما، سلیم بیگم، پرویزاحمد، سوما دیوی، اندربالا، زمردخان ، نذیراحمد،کمل سنگھ،وپن کماری، سرفراز احمد، ،امشرا چب ،پلک ٹھاکر ،انیتا دیوی،پلوی ٹھاکر، شہنازاختر، سجاداحمد،جیوتی شرما،کملیکش کماری،مہرین اختر،ابینہ کوثر،جمیلہ اختر،عزیہ امان ، اوما بھارتی،مخدوم اختر، سنجے کماراورنذیرحسین کے طورپرہوئی ہے۔بعدازاں سات زخمیوں کوضلع ہسپتال راجوری جبکہ تین کوسب ضلع ہسپتال سندربنی ریفرکیاگیا۔پولیس نے معاملہ کانوٹس لے لیاہے جبکہ مقامی لوگوں نے گورنرانتظامیہ سے روڈکی خستہ حالی دورکرنے کامطالبہ کیاہے۔