ڈوڈہ
نصیر ا حمد کھوڑا
دو روز کی مسلسل بارشوں اورشدید قسم کی برف باری سے جہاں ایک طرف مختلف دیہات میں بجلی کا فقدان ہے وہیں دوسری جانب اندرونی ذیلی رابطہ سڑکیں مختلف دیہات کے پسیوں اور برف باری کی وجہ سے بند پڑی ہیں اسی طرح کئی علاقہ جات میں بجلی وپانی کا نظام بھی درہم برہم ہواہے۔ خطہ چناب کے بالائی علاقوں میںتازہ ہونے والی برف باری کے بعد خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بھدرواہ ، ٹھاٹھری ، گندو بھلیسہ ، ڈوڈہ اور اس کے دورافتادہ ودشوار گذار دیہات شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے اونچے پہاڑوں پر آج صبح سے ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ، جبکہ ڈوڈہ ، ٹھاٹھری ، گندو ، بھلیس وان کے کوہ امن میں بعض مقامات پر ہلکی اور کئی مقامات پر درمیانہ درجے کی برف باری کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ بھلیس کے کالجوں گاسر سیوج دھار ، ہشوا دھار ، پیرن ، ناگنی ، بسم گل، گوٹل مرک ، بڑیسی، دلانی ، سراواں گندنہ ، کشتواڑ، نو ٹاس ٹھاٹھری،آل کنڈ، کوٹی، گلہہ دھار، براڑی ہال دیسہ سے بھی تازہ برف باری کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پوری وادی چناب میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آتی ہے اور یہ خط ایک ہار پھر زبر دست سردی کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔ وادی چناب میں درجہ حرارت میں کمی آنے کے نتیجہ میں اور برفیلی ہوا ئیں چلنے سے میدانی علاقوں خصوصاً خطہ چناب کے قبہ جات میں سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ جگہ جگہ مزدور پیشہ لوگ آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش میں تھے ۔ خطہ چناب میں اگرچہ نزدیک اور قرب جوار کے دیہات کو جانے والی سڑکیں ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھلی ہیں مگر متعدد دورافتادہ دیہات کو جانی والی اندرونی ذیلی رابطہ سڑکیں پسیوں وبرف سے بند پڑی ہیں ، البتہ RRB حکام سڑکیوں کو بحال کرناے میں مصروف ہیں جبکہ علاقہ علاقہ گندنہ ، بٹ پورہ ، وانی پورہ ۔ مرمت میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے ۔ لڈنہ کے ماسٹر ریٹائرڈ عبدالرشید میر کا مانناہے کہ معمولی بارش نے سے بھی پورے علاقہ میں بجلی کانظام ٹھپ ہوجاتا ہے ، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے بجلی نظام کو صحیح ڈھنگ پر لانے کی مانگ کی ہے ۔
بھدرواہ
طاہر ندیم خان
بھدرواہ کے عوام کی خوشیوں کا اُس وقت ٹھکانہ نہیں رہا جب وہ ہفتہ کی صُبح کو جاگے توفباری کا منظر دیکھ کر پھولے نہیں سمائے۔ وادی چناب میں بارشوںاور بالائی علاقوں بشمول کیلاش پہاڑیوں ، پدری گلی، بال پدری، بریڈ بال، نیہد چلی، اور آشا پاٹی گلئیشر اور ملحقہ علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ،جو کہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہی۔ بھالہ، کوٹہ ٹاپ، مڑواہ، دچھن ،کیشواں ، گندو ،بھلیسہ،ملانو، بٹوت، گول ،بانال و چناب کے دیگر علاقوں میں بھی برفباری کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔اگر چہ عام لوگ خصوصاً زراعت، باغبانی و سیاحت سے وابستہ افراد خوشیوں سے جھوم رہے ہیں اور کافی مطمین ہیںتاہم ، قبل از وقت برفباری سے بھدرواہ و ملحقہ وادی گندو میںشدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو گرم کپڑی پہننے پر مجبور کیا ہے۔لوگوں نے روایتی بُخاریوں کا استعمال اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لئے کیا ہے۔مقامی لوگوں نے اس برفباری کو ایک نعمت قرار دیا ہے کیونکہ اس سے بھدرواہ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیا تکے مطابق اتوار سے موسم میںبہتری آنے کا امکان ہے۔
کشتواڑ
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ہفتہ کے روز کشتواڑ کے بالائی اور میدنی علاقوںکے ساتھ ساتھ وادی چناب میں بھاری برفباری درج کی گئی، جس سے ایک ہفتہ کے درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ آگئی ۔سردی کی شدت کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میںہی محصور ہو کر رہ گئے۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے چھاترو،چنگام ،پاڈر ،کیشواں ،ٹھکرائی ،مڑواہ، واڑون، دچھن ، تریگام ،سروڑ،سرتھل علاقوں میںبھی برفباری ہوئی ہے ۔تاہم ، ڈوڈۃ،کشتوڑ،بٹوت قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی رہی ،کیونکہ کسی بھی مقام سے کوئی پسی وغیرہ گر آنے کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
رام بن
ایم ایم پرویز
ضلع انتظامیہ کے کسی بھی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لئے تیاریوں کے دعوے ُاس وقت کھوکھلے ثابت ہوئے جب پہاڑی ضلع رام بن میں جمعہ کی شام کو ہوئی برفباری سے بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔قصبہ کے مکینوں نے الزام لگایا کہ ضلع کے بیشترعلاقوں میں جمعہ کی شام کو ہوئی برفباری سے بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ رام بن کا ضلع ہیڈ کوارٹر بھی جمعہ کی شام سے گھپ اندھیرے میں ہے۔انہوں نے پوچھا ہے کہ اگر ضلع ہیڈ کوارٹر کا یہ حال ہے تو باقی ضلع کے دور دراز علاقوں میں کیا حال ہوگا؟ رام بن ، رام سو ، اکھڑال ،راجباغ کے مکینوں نے بھی الزام لگایا ہے کہ محکمہ بجلی اور صحت عامہ ان علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہے۔تاہم کشمیر عظمیٰ کانمائندہ ضلع ترقیاتی کمشنر سے ا سلسلہ میں رابطہ نہیں کر سکا کیونکہ وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ عوامی رسائی کے ایک پروگرام کے لئے مہا کنڈل گول گئے ہوئے تھے۔
مہور
زاہد ملک
مہور//ضلع ریاسی کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی بلخصوص مہور میں جس کی وجہ سے تمام مقامی سڑکیں منقطع ہوگئیں ہے۔مہور سے گول سڑک برف پڑنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے اس کے علاوہ مہور سے گلابگڑھ جانے والی سڑک بھی بند ہے اور مقامی پیدل سڑکیں بھی منقطع ہوگئی ہیں۔تاہم مہور سے جموں اور مہور سے راجوری سڑک کھلی رہی۔اس کے علاوہ مقامی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہیں۔
گلابگڑھ علاقہ میں سب سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی۔علاقہ میں گذشتہ شب سے بجلی بھی گل ہے۔یہاں کٹرہ کے ویشنو دیوی پہاڑی پر بھی برف نے اپنی چادر لپیٹ دی۔مہور کے ٹکسن،شیدول،گلابگڑھ،برنسال،کیدورہ،دیول ڈوگا، نہوچ، برمیدار، شبراس، بدر، بگوداس ، منجیکوٹ ،چسوت،بٹھوئی،جمسلان،بدھن وغیرہ میں شدید برفباری ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ آج دوپہر بعد موسم میں تبدیلی آئی۔