سرینگر/سوموار کو جموں کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرگل کے منی مرگ، سیاحتی مقام گلمرگ اور مغل روڑ پرپیر کی گلی میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق تازہ برفباری کے بعد احتیاط کے طور مغل روڑ اور سرینگر۔لیہہ شاہرہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ10دن کے دوران سرینگر میں پہلی بار درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اُوپر یعنی2.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔