سرینگر //انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام کے ذریعہ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کے سبب حسب روایت تاریخی عالی مسجد سرینگر میں فلسفہ معراج النبی ؐپر مبنی وعظ و تبلیغ منسوخ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی بلا جواز طویل نظر بندی کیخلاف عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے اور حکمرانوں کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر نہ صرف اسے مداخلت قرار دیا جارہا ہے بلکہ اس طرح کی کارروائی حقوق بشر کی سخت ترین خلاف سے تعبیر کیا جارہا ہے۔انجمن نے مزید کہا کہ گذشتہ جمعہ سے ہی انجمن اوقاف کے سربراہ پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔انجمن اوقاف نے یہ بات پھر زور دیکر کہی کہ شدید عوامی اصرار کے پیش نظر جمعتہ المبارک کو میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے تاکہ موصوف آنے والے جمعتہ المبارک میں نہ صرف جامع مسجد میںنماز جمعہ ادا کرسکیں بلکہ قال اللہ وقال الرسول ؐ کے تناظرمیں اپنی منصبی اور ملی ذمہ داریاں بھی بحال کرسکیں۔
٭٭٭
معراج کی فضیلت | مولانا ہمدانی اورمولوی لطیف کل خطاب کرینگے
سرینگر// شب معراج کی فضیلت کے سلسلے میں خانقاہِ جامع پانپور میں میں کل ایک تقریب کا انعقاد ہورہاہے۔ نمازِ جمعہ سے قبل مولوی ریاض احمد ہمدانی نے خطاب کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے سلسلے میںآثار شریف شہری کلا ش پورہ سرینگر میں نمازِ جمعہ سے قبل فلسفہ معراج پر خطاب کریںگے جہاں ہر نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔اسی طرح کی ایک تقریب مسجد شریف قاضی یار (زینہ کدل) میں بھی جمعتہ کو نماز جمعہ سے قبل منعقد ہوگی ۔تقریب سے اسلامی سکالر ڈاکٹر مولوی لطیف اللہ خطاب کریں گے۔