تارت پورہ رامحال میں بھیانک آگ

کپوارہ//رامحال کے تارت پورہ علاقہ میں آتشزدگی کے وارادت میں 5دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں اور ان میں لاکھو ں روپیہ کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ رامحال کے تارت پورہ بازار میں جمعہ کی دو پہر کو ایک دکان سے اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور آس پاس کی باقی دکانو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی کے واقعہ کے بعد مقامی لوگو ں کے علاوہ پولیس اور فائر برگیڈ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچائو کاروائی شروع کی تاہم اس واردات میں 5دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں اور ان میں لاکھو ں روپیہ کی املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔