جموں//آل جموں و کشمیر یوتھ فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مسائل زیر غور لائے گئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں ریاست کے سبھی اضلاع کے نوجوانوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ شرکانے انسانی قدروں کی آبیاری کرنے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس دوران ایسے نوجوانوں جنہوں نے تشدد کا راستہ اختیا ر کیا ہے ، سے کہا گیا کہ وہ تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیںاور ریاست اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا نمایاں رول ادا کریں۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں میں بے چینی کی سب سے بڑی وجہ بےروز گاری ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے موثر پالیسیاں ترتیب دی جائیں ۔ آل جے اینڈ کے یوتھ فیڈریشن نے رسانہ کی بچی کی عصمت ریزی اور قتل کے وحشیانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس فعل کو درندگی سے بھی بد تر قرار دیااورسیاسی جماعتوں کو خبر دار کیا کہ وہ اس شرم ناک سانحہ پر سیاست کھیلنے سے باز آجائیں۔مقررین میں ارجن شرما، ڈاکٹر پنکج منگوترہ، ناکل شرما، سنجے سندھو، امت شرما، ساہل جموالاور دیگران شامل ہیں۔