Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بے تحاشہ ہلاکتوں اور مسلمانوں کی حالاتِ زارکیخلاف ڈاکٹر شاہ فیصل مستعفی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 10, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// نیو یارک سے واپس لوٹتے ہی2010میں ملکی سطح پر آئی اے ایس میں اول نمبر پر رہے ڈاکٹر شاہ فیصل محض 8سال بعدہی بیورو کریسی سے مستعفی ہوگئے ۔انہوں نے بتایاکہ وہ کشمیرمیں بے تحاشہ قتل عام کیخلاف احتجاجاًمستعفی ہوئے۔2010کے آئی اے ایس امتحان میں پورے بھارت میں اول نمبرپررہ کر تاریخ رقم کرنے والے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرشاہ فیصل نے سماجی رابطہ گاہ ’فیس بُک ‘پرلکھاکہ بھارت میں رہنے و ا لے 20کروڑمسلمانوں کی زندگیوں کوہندئوبنیادپرست گروپوں نے اجیرن بناکررکھدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب بھارت میں مسلمانوں کودوسرے درجے کاشہری ماناجاتاہے ۔ڈاکٹرشاہ فیصل کافیس بُک پرمزیدکہناتھاکہ بھارت میں بڑھتے عدم برداشت اورنفرت انگیزی کے بعدجموں وکشمیرکوحاصل خصوصی آئینی پوزیشن پربھی حملے جاری ہیں جبکہ کشمیرمیں قتل عام کابازارگرم ہے ۔ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاکہ مرکزی سرکارکے پاس کشمیرکے حوالے سے کوئی سیاسی پالیسی نہیں ہے ،ماسوائے یہاں قتل عام کاسلسلہ جاری رکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ میں کشمیرمیں جاری بے تحاشہ قتل عام کیخلاف احتجاجاًبیوروکریسی کوخیربادکہنے پرمجبورہوگیا ہوں۔شاہ فیصل نے مزیدلکھاکہ مرکزی سرکارکی کشمیرپالیسی میں اخلاص نہیں۔ڈاکٹرشاہ فیصل نے لکھا’میں نے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کافی وقت پہلے لیاتھا،اوراب میرااستعفیٰ منظورہوگیاہے‘۔انہوں نے مرکزی سرکارپرمختلف مرکزی اداروں کوغلط طورپراستعمال کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ آربی آئی ،این آئی اے اورسی بی آئی جیسے اداروں کی آئینی خودمختاری کوقائم رہنے دیاجائے ۔انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ بھارت میں حق گوئی کرنے والی آوازیں خاموش نہیں رہیں گی بلکہ وہ غلط کے خلاف بولتی رہیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ فیصل  2جنور کو نیو یارک سے واپس آئے جس کے بعد انہوں نے اپنااستعفیٰ مرکزی سرکارکے محکمہ برائے پرسنل وٹریننگس کوروانہ کیا۔شاہ فیصل پیشے کے لحاظ سے ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور وہ 2010میں تب آئی اے ایس کے امتحان میں اول آکر کافی مشہور ہوئے تھے  جب وادی میں ایک زبردست احتجاجی تحریک جاری تھی۔ضلع  ترقیاتی کمشنر اور ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کرنے کے بعد حال ہی میں وہ جموں کشمیر پاور ڈیولوپمنٹ کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔ اسکے بعد شاہ فیصل کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ سیاحت کا انچارج سکریٹری بنایا گیا ۔
 
 

بیوروکریسی کا نقصان سیاست کا فائدہ :عمرعبداللہ

سرینگر //نیشنل کانفرنس نائب صدرعمرعبداللہ نے ڈاکٹرشاہ فیصل کے فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرشاہ فیصل کا استعفیٰ، بیورو کریسی کیلئے نقصان اورسیاست کیلئے فائدہ ہے۔عمرعبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے ایک ٹویٹ میں مزیدکہاکہ میں ذاتی طورڈاکٹرشاہ فیصل کامیدان سیاست میں خیرمقدم کرتاہوں تاہم عمرعبداللہ نے لکھاکہ ڈاکٹرشاہ فیصل اپنے مستقبل کے سیاسی پروگراموں کاخودہی اعلان کریں گے ۔
 
 

اْمید ہے صحیح سیاسی  فیصلہ لیں گے: میر واعظ

سرینگر/حریت (ع) چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے شاہ فیصل کے مستعفی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کیخلاف اْن کا احتجاجی استعفیٰ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اْمید ہے کہ ہلاکتوں کیخلاف شاہ فیصل کا رد عمل اْنہیں بہتر سیاسی فیصلہ لینے میں مدد دے گا اور وہ لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں گے۔میر واعظ نے  ٹویٹ میں لکھا''شاہ فیصل کا جذبہ ،کہ کشمیریوں کی زندگیاں اہم ہیں،شاہ کو لوگوں کے جذبات اور حق خود ارادیت کی گہری خواہش کی نمائندگی کرنے میں مدد دے گا''۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?