مینڈھر //بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مینڈھر اعجاز بٹ کا گزشتہ دنوں تبادلہ ہو ا تاہم ان کے اعزاز میں لیبر یونین کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنچایتی اراکین و عام معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔یاد گار مینڈھر میں منعقدہ الوداعی تقریب میں لیبر یونین صدر عبدالمجید چوہدری ودیگر مقررین نے آفیسر موصوف کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مینڈھر میں تعیناتی کے دوران معیاری خدمات انجام دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آفیسر موصوف نے مینڈھر میں محنت و لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات انجام دی ہیں ۔آفیسر موصوف نے مقررین و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے تعاون کی وجہ سے وہ سرکاری سکیمیں لاگو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔تقریب میں ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،عبدالرحمان سرپنچ بھیرہ ،حاجی میر محمد ،حاجی محبوب چوہدری ،الیاس چوہدری چیئر مین پنچایت ،ببلو گپتا ،حاجی محمد حنیف و دیگران بھی موجود تھے ۔