عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
پٹنہ //بہار کی سیاست کا درجہ حرارت اس وقت گرم ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیں۔ نتیش کمار اتوار کو ساتویں بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ جس کی وجہ سے بہار کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتیش وزیر اعلیٰ بنیں گے اور بی جے پی کے پاس دو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی اور انتخابات نہیں ہوں گے۔ ویسے بھی بہار میں اگلے سال ووٹنگ ہونی ہے، تو سمجھ میں آتا ہے کہ کسی پارٹی کو جلدی نہیں ہے۔بی جے پی کی طرف سے کم از کم تین ریاستی رہنماؤں نے بتایا کہ پارٹی کے لیے، یہ ایک “جیت” ہوگی، کیونکہ یہ نہ صرف بی جے پی کے حوصلے بڑھانے والا ہوگا بلکہ قومی سطح پر انڈیا کے بلاک کو بھی کمزور کرے گا۔ 243 رکنی بہار اسمبلی میں آر جے ڈی کے 79 ایم ایل اے ہیں۔ اس کے بعد بی جے پی کے 78; جے ڈی (یو) کی 45، کانگریس کی 19، سی پی آئی (ایم ایل) کی 12، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی میں سے دو دو، بھارتیہ جنتا مورچہ (سیکولر) کی چار نشستیں، اور اے آئی ایم آئی ایم کو ایک، علاوہ ازیں ایک آزاد قانون ساز۔