لکھنؤ//یواین آئی// کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے کل بی جے پی سے اس‘ پریوار واد ’پر تلخ سوال پوچھے جسے کے ذریعہ بی جے پی کا ہر چھوٹا بڑا لیڈراترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتا ہے ۔پرینکا نے بی جے پی کو گھیرتے ہوئے کہا بی جے پی کو کنبہ پریواری نہیں میرے ‘کنبے ’ سے پرہیز ہے کیونکہ ہم جھکتے نہیں ہیں۔بلیا اور دیوریا میں روڈ شو اور ڈور ٹو ڈور رابطہ سازی کے بعد پرینکا بی جے پی پر حملہ آور نظر آئیں انہوں نے کہا‘بی جے پی کے لوگ کنبہ پروری کی بات کرتے ہیں۔ کون سا کنبہ؟ سارے لیڈروں کے بیٹے تو ان لوگوں نے اپنی پارٹی میں شامل کرلیا۔ تو کون سے کنبے پروری سے پرہیز تھا ان کو؟صرف میرے پریوار سے ان کو پرہیز ہے کیونکہ میرا پریوار ان کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور یہ جانتے ہیں کہ کچھ بھی کر لیں ہم بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کریں گے اور نہ کبھی جھکیں گے ۔پرینکا نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران میرے کنبے پر سوال اٹھاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمارے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہاں میرے تعلقات ہیں میرے والد کو دہشت گردوں نے مارا ہے ۔ میری دادی کو دہشت گردوں نے جاں بحق کیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کے حمایت میں رائے دہندگان سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ آج تمکوہی راج کے پاس ایک ایسا ایم ایل اے جو جدوجہد کے لئے تیار رہتے ہیں۔آج ملک میں ایسی سیاست چل رہی ہے جو فائدہ اٹھا کر آگے برھنا چاہتی ہے ۔
بی جے پی کو کنبہ پروری نہیں میرے ‘کنبے ’سے پرہیز ہے :پرینکا
