سرینگر // پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال جنگل میںمعرکہ آرائی کے دوران جاں بحق تین جیش جنگجووں میں سے ایک اس سال ماہ جون میں اسی علاقے میں ایک بی جے پی کونسلر کے قتل میں ملوث تھا۔
پولیس کے ترجمان نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، "جیش محمد کا جنگجو وکیل شاہ آج کے انکاونٹر میں ماراگیا جو بھاجپا لیڈر راکیش پنڈتا کے قتل میں ملوث تھا“۔
پنڈتا کو 2 جون کی شام ترال پائین میں ایک دوست کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
وکیل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے ضلع ترال کے ناگ بیرن جنگل میں آج علی الصبح ہونے والی معرکہ آرائی کے دوران مارا گیا۔
اس معرکہ آرائی میں جاں بحق مزید دو جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی ہے۔