کشتواڑ//بھارتیہ جنتا پارٹی کشتواڑ اکائی نے ضلع انتظامیہ کے خلاف پانی ،بجلی ،سڑکوں کی خستہ حالی کو لیکر زوردار احتجاج کیا۔ احتجاج کلید چوک میں ہوا جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کے کارکنان ، خواتین و لیڈران موجود تھے جنھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر و انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوے ضلع صدر پردیپ پریہار نے کہا کہ ضلع میں بجلی، پانی و سڑکوں کی ابتر حالت ہے جبکہ انتظامیہ خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ انھوں نے محکمہ دیہی ترقی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ غریب عوام کے پیسے کمیشن و دوسرے طریقوں سے اینٹھ رہی ہے جبکہ سوچھ بھارت کے نام پر بھی لاکھوں روپے نکالے جارہے ۔ انھوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ غیر قانونی طور کام کررہے سرکاری ملازموں کے سخت خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اساتذہ کی اٹیچ منٹوں کو بھی منسوخ کیا جانا چاہئے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم لیڈر طارق کین نے بھی خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں سرکاری کی طرف سے جاری کی گئی سکیموں کے برعکس کام کرنے کا الزام لگایا ۔انھوں نے انتظامیہ سے انکے مطالبات کو جلد حل کرنے کو کہا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے موقعہ پر جاکر احتجاج کررہے لوگوں سے بات کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ انکے مطالبات کو جلد حل کیا جائے گا۔
اک جٹ جموں نے احتجاج پر اٹھائے سوال
عاصف بٹ
کشتواڑ//اک جٹ جموں کے ضلع صدرنے بھارتیہ جنتا پارٹی کے احتجاج پر سوال اٹھائے۔ پریس بیان جاری کرتے ہویے ضلع صدر نے کہا کہ جن لنک روڈوں کی باتیں بی جے پے کے لیڈران کر رہے تھے ان کے ٹھیکے کس نے دئے اور اس پر کیسے کام ہواجبکہ وہ گزشتہ کئی مرتبہ بجلی ، پانی و سڑکوں کی خستہ حالی کو لیکر بات کرتے رہے پھر آج تک بی جے پی کیونکر خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی اور آج انھیں عوام کا احساس ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ یہ خود ہی تعمیر ترقی کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے لیکن پھر آج انھیں کیوں احتجاج کرنا پڑا،یہ صرف بیان بازی کرنے میں ماہر ہیں جبکہ زمینی سطحی پر کام کوئی نہیں ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب انھیں احتجاج کرنا چاہئے تھا تب وہ خاموش تماشائی بنے رہے اور آج احتجاج کررہے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انکے کھوکھلے دعوئوں میں نہ آئیں۔