جموں//بی جے پی نے دعویٰ کیاہے کہ مجوزہ سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی سرینگرکے تمام 74 وارڈوں میں اُمیدوارمیدان میں اُتارے گی اوراس سلسلے میں فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔بی جے پی اربن لوکل باڈیز سیل کے ریاستی کنوینر دیپک گپتانے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ بی جے پی اورسجادغنی لون کی پیپلزکانفرنس پارٹی مشترکہ طورپرسرینگرمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات لڑیں گی۔انہوں نے کہاکہ سرینگرکے تمام 74 وارڈوں کے امیدواروں کیلئے فہرستیں تیارکی جارہی ہیں جن کوآخری شکل سٹیٹ الیکشن کمیٹی دے گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے کم ازکم دس لیڈر جنھوں نے گذشتہ ایس ایم سی انتخابات لڑے تھے اورناکام رہے تھے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کیلئے تیارہیں۔