جموں //حلقہ گاندھی نگر کے متعدد وفود نے منگل کے روز یہاں سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے سینئر لیڈر کوئیندر گپتا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل کی جانکاری دی۔ ایس بلویندر سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے ترکوٹہ نگر، نانک نگر، سنجے نگر، ماربل مارکیٹ اور گریٹر کیلاش میں لگاتار بجلی کٹوتی اور پانی کی بے قاعدہ سپلائی کی شکایت کی ۔اسکے علاوہ وفد نے بتایا کہ علاقہ کی سکڑوں اور گلیوں کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔وفد نے نانک نگر میں ڈرینئیج کی خستہ حالی کی شکایت کی اورمون سون سے قبل اس کی فوری طور سے مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے سابقہ نائب وزیر اعلیٰ سے اولڈ ائیج پنشن اور بیواہوں کے پنشن کے التوا میں معاملات کو حل کرنے کیلئے گورنر کے ساتھ اُٹھانے کی درخواست کی۔وفد نے اجولا یوجنا کے تحت ایل ای ڈی بلبوں کی تقسیم کاری مرکز جموں میں کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔
گپتا نے وفد کے ساتھ تبادخیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ معاملات پہلے ہی متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ اُٹھائے ہیں،تاکہ ان معاملات کی کم سے کم مدت میں ازالہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ متعدد سڑکوں کی تجویز پہلے ہی بھیجی گئی ہے ۔انہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ اجولا یوجنا اور بقایا جات پنشن معاملات کو وہ گورنر کے ساتھ اُٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سماج کے تمام طبقوں کی یکسان تری کی وعدہ بند ہے،تاکہ ریاست ملک بھر میں ایک ماڈل ریاست کے طور پر ابھر آئے۔