بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مقدمات، ممتا حکومت کو نوٹس

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بابت جمعرات کے روز ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس رشی کیش رائے کی بینچ نے بی جے پی رہنماؤں۔ارجن سنگھ، سوربھ سنگھ، پرنو کمار سنگھ اور کیلاش وجے ورگیہ کی عرضیوں پر شنوائی کے دوران ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔عدالت عظمیٰ نے بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کوئی بھی قابل سزا کاروائی پر فی الحال روک لگا دی ہے اور معاملے کی شنوائی آئندہ ماہ تک کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔