جموں//نیشنل کانفرنس کے پارٹی کارکنان کاایک اجلاس اعجازجان کی قیادت میں منعقدہواجس میں صوبہ جموں کے ورکروں نے حصہ لیا۔ اس دوران پارٹی امورات کوزیربحث لایاگیا۔ اس موقعہ پر یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجازجان نے پارٹی کے یوتھ کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آئندہ لوکل باڈی ،میونسپل انتخابات کے سلسلے میں متحرک ہوجائیں اوراپنا رول اداکریں۔اس دوران پارٹی لیڈران نے کہاکہ جموں کے لوگوں سے بی جے پی نے کھوکھلے وعدے کرکے ان کے ساتھ کھلواڑ کیاہے۔ اعجازجان نے کہاکہ دفعہ 35۔اے جموں وکشمیرکی شان ہے اورکچھ سماج دشمن طاقتیں اس کوختم کرنے پرتلی ہوئی ہیں جوسمجھ سے بالاترہے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 35اے کوئی مذہبی عقیدے سے جڑامسئلہ نہیں ہے بلکہ جموں وکشمیرکے شہریوں کی شناخت ہے۔جان نے کہاکہ بی جے پی عوامی مسائل سے دھیان ہٹانے کےلئے مختلف کوششیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اب دفعہ 35اے کے نام پرسیاست کرکے ملک کے لوگوں کوگمراہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں بی جے پی بہترانتظامیہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اوراپنی ساکھ کھوچکی ہے۔اس دوران جن پارٹی لیڈران نے خطاب کیاان میں سندیپ سنگھ، ابھے بکایا ، راکیش سنگھ، جلاج چوہدری،ایس جوگندرسنگھ،عمران گونی ،تجیندرسنگھ، مزمل تیلی،روہت کیرنی، محمدخالد،محمداشفاق ،اعجازاحمدوانی، ضمیرقریشی ،کرن سنگھ وزیر ،اجوت سنگھ،دویندرسنگھ،وکرم سنگھ منہاس، ظفرچوہدری،اسیم چوہدری،مقصوداحمد،محمداجمل، ذاکرحسین، عثمان علی، منیش گپتا ،مندیپ سنگھ، امن موٹن، عارف حسین ،جتندرسنگھ ، رویندرسنگھ،میانک تلوار، وکرم شرما، لکھویندرسنگھ،موہت جنڈیال، وشال کمارہرشول، ساحل سنگھ جموال، رتیش کول،ایڈوکیٹ ریاض،ایڈوکیٹ ظفر، رتش گپتا ،روہت تھاپا گپتاودیگران شامل تھے۔