جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانا نے کہا ہے کہ سرحد پر ہند – چین ٹکراو¿ کے بیچ بی ایس ایف کسی بھی نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اضافی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیار ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل کا جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کا چار روزہ دورہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نے دورے کے دوران بی ایس ایف یونٹس کو در پیش آپریشنل اور انتظامی مسائل کا جائزہ لیا ہے۔