بی ایس ایف کی جانب سے جموں کے دوردرازعلاقہ جات کے 40 طلباء کے ایک گروپ کوچھ روزہ بھارت درشن دورے پرروانہ کیااوردورے پرروانہ کیے گئے طلباء کایہ گروپ دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈوتقریب کودیکھے گا۔انسپکٹرجنرل آف بی ایس ایف جموں فرنٹیئر این ایس جموال نے پلواڑہ سے روانہ کرتے ہوئے کہاکہ دورے کامقصدطلباء کوملک کی متنوع ثقافت ،وراثت اورملک کے بارے میں جانکاری دیناہے۔40طلباء کے گروپ میں12سے 17سال عمرکی 22لڑکیاں جبکہ 18لڑکے ہیں اوریہ طلباء دہلی ،آگرہ اورفتح پورکادورہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہلی میں 26جنوری کے موقعہ پرپریڈتقریب کابھی حصہ ہوں گے۔آئی جی بی ایس ایف نے طلباء کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ بی ایس ایف کی طرف سے ’بھارت درشن ‘کے تحت گزشتہ دودہائیوں سے صوبہ جموں کے دوردرازعلاقہ جات کے طلباء کیلئے دورے کااہتمام گزشتہ دودہائیوں سے کیاجارہاہے۔