بیگو سرائے // بہار میں بیگو سرائے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں منگل کو آسمانی بجلی سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے چیریا بریار پور تھانہ علاقہ کے بھیتی ہاراہی گائوںکے نزدیک آسمانی بجلی کے واقعے میں نندن پنڈت کی 48 سالہ اہلیہ سونا دیوی اور 18 سالہ بیٹی کاجل کماری کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی ببیتا کماری شدید طور سے زخمی ہوگئی ۔ ببیتا کو علاج کیلئے چیریا بریا پور پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ناں کوٹھی تھانہ علاقہ کے سمسا پنچایت کے جیت پور گائوں میں آسمانی بجلی سے پانڈو کمار (08) کی موت ہوگئی ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔