راجوری //بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅسکیم کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائراسکینڈری سکول راجوری میں مصوری کا مقابلہ منعقد کروایاگیا۔اس مقابلے کا اہتمام محکمہ سماجی بہبود راجوری نے کیاتھا جس کے ذریعہ لڑکیوں کی بااختیاری اور انہیں یکساں تعلیمی و دیگر مواقع فراہم کرنے کا پیغام دیاگیا۔مقابلے کے ذریعہ جنسی تفریق ختم کرنے اور لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھنے پر زور دیاگیا۔اس دوران گیارہ سکولوں کے طلباءنے حصہ لیا اور مصورتی کے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع سوشل ویلفیئر افسر محمد نصیب نے کہاکہ ضلع بھر میں ایسے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن کا مقصد بیٹی بچاﺅ اور بیٹی پڑھاﺅ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ مقابلے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ہورہے ہیں جن کے ذریعہ طلباءکو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ بھی مل رہاہے ۔مقابلے کے فاتحین میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔