جموں//بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅمہم کے تحت ریجنل آﺅٹ ریچ بیورونے گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول مبارک منڈی میں سیلف ڈیفنس کیمپ کاانعقاد کیاجس میں سیلف ڈیفنس سے متعلق جانکاری دی۔اس دوران بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅکی اہمیت کواُجاگرکیاگیا۔اس موقعہ پرمقررین نے زوردیاکہ سماج میں بچیوں کے تئیں رویے میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔اس موقعہ پر سائیکالوجسٹ امبیکاشرمااورلیکچرر مسکان کراٹے ماہراورمس دیپاشرما،قومی کراٹے کھلاڑی نے ٹاک شوزکے ذریعے طالبات کوسیلف ڈیفنس کی اہمیت بیان کی۔اس موقعہ پر گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول ریہاڑی کی پرنسپل رضیہ بیگم نے کہاکہ بچیوں کوسیلف ڈیفنس تکنیکوں کی جانکاری ہوناوقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بچیوں کسی بھی شعبے میں کمزورنہیں ہیں بلکہ ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہی ہیں۔پروگرام راجیش شرما ،فیڈپبلسٹی آفیسرجموں کے شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔اسی طرح گورنمنٹ گرلزہائی سکول رام نگرمیں بھی بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅمہم کے تحت بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم رام نگرمہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹروکرم کمارتحصیلدار رام نگرمہمان ذی وقارتھے۔اس دوران مقررین نے بیٹیوں کی اہمیت کے بارے میں شرکاءکوجانکاری دی گئی۔