کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھائو ہفتہ کی جاری تقریبات میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں نومولود بچیوں کی والدائوں کو شال اور بے بی کٹس سے نوازا۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریوندر منہاس ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی ، نوڈل آفیسر بیٹی بچاو بیٹی پڑھائو انوپ کمار کے علاوہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔نومولود بچی کی والدہ اور ان کے کنبہ کے افراد کی ماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ لڑکیاں کنبوں کے لئے فخر ہے اور ان کی پرورش اور تعلیم لڑکوں کی طرح ہونی چاہئے کیونکہ لڑکیاں ہر شعبے میں لڑکوں سے کہیں آگے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مختلف خواتین اور لڑکیوں کی خدمات کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے بچی کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنے سے نہ صرف ان کی حیثیت میں اضافہ ہوگا بلکہ پورے معاشرے کو بھی تعلیم حاصل ہوگی۔نوڈل آفیسر بیٹی بچاو بیٹی پڑھائو نے بتایا کہ مہم کے تحت ضلع بھر میں اس ہفتے کے دوران آگاہی کی ایک سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں جس میں پینٹنگ اور سلوگن تحریری مقابلہ ، کیریئر کونسلنگ سیشن ، کھیلوں کے مقابلے ، شجرکاری مہم ، سمپوزیم اور کوئز مقابلہ شامل ہیں۔ گورنمٹ گلرز ہایر سکینڈری کشتواڑ میں طالب علموں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت بھی دی گئی تھی جس کا آغاز 23-03-2021 کو ہوا جس میں 150 سے زائد طلباء نے ضلع یوتھ سروسز و اسپورٹس آفیسر کشتواڑ کھراتی لال شرما کی نگرانی میں حصہ لیا۔