کپوارہ//کپوارہ بیو پار منڈل کے الیکشن میں شوکت مسعودی نے اپنی جیت درج کر لی اور وہ بیو پار منڈل کے صدر منتخب ہوئے ۔31دسمبر کو قصبہ میں بیو پار منڈل کے الیکشن منعقد ہوئے اور اس الیکشن میں چھ امیدوار میدان میں اپنی قسمت آ زامائی کر رہے تھے ۔قصبہ میں 2 ہزار6 سو ووٹ تھے جن میں 2170ووٹ ڈالے گئے اور ان میں شوکت مسعودی نے 7سو 52 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل محمد امین بٹ نے 547 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح شو کت مسعودی جیت درج کر کے بیو پار منڈل کے صدر منتخب ہوئے ۔شوکت مسعودی سو ل سو سائٹی کپوارہ کے کنونئیر بھی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وہ دکاندارو ں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔واضح رہے کہ پانچ سال کے بعد کپوارہ قصبہ میں بیوپار منڈل کے الیکشن منعقد ہوئے کیونکہ اس پر کپوارہ عدالت نے روک لگا دی تھی، تاہم ایک ماہ قبل کپوارہ عدالت نے بیو پار منڈل کے الیکشن ایک ماہ کے اندر اندر منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔الیکشن بورڈ بیو پار منڈل کپوارہ نے29دسمبر کو الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کیا تاہم ضلع انتظامیہ نے یہ الیکشن ایک ماہ کیلئے مو خر کرنے کا حکم دیا، لیکن دکاندارو ں کے احتجاج اور قصبہ میں ہڑتال کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے 31دسمبر کو الیکشن منعقد کرنے کو ہر جھنڈی دکھائی اور 31 دسمبر کو دکا ندارو ں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ۔