بدھل //تحصیل بدھل کی حلقہ پنچائت کیول میں نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائے جارہے تربیتی سنٹر میںانتظامیہ و پنچایتی اراکین نے آپسی اشتراک سے نیشنل یوتھ سکل ڈے منایا ۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 60 آر آر آدرش پریہاربطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ جموں کشمیر سرپنچ پنچ ڈیموکریٹک فورم کے چیرمین فاروق انقلابی ، فورم کے جنرل سیکریٹری شبیر کملاک و فورم کے ترجمان شبیر بڈیال بھی موجود رہے۔اپنے خطاب کمانڈنگ آفیسر آدرش پریہار نے نوجوانوں سے کہا کے وہ زیادہ سے زیادہ ہنر حاصل کرنے کی کوشش کریںتاکہ آئندہ وہ ملک اور ریاستی کی تعمیرو ترقی میں اپنا روال ادا کرسکیں۔فورم کے چیرمین فاروق انقلابی نے نوجوانوں کو نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوںنے کہا کے این ایس ڈی سی نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے ریاست اور ریاست کے باہر ان نوجوانوں کی باضابطہ تربیت شروع کی جن نوجوانوں میں ہنر کی کمی تھی۔ان مراکز میںسینکڑوں شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت دی جاتی ہے۔موصوف نے کہا کے ان مراکز میں تربیت حاصل کر کے نوجوان الگ الگ کمپنیوں میں نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ تربیت یافتہ نوجوان خود بھی اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔فاروق انقلابی کا کہنا تھاکہ ان اداروں میں نوجوان مختلف ہنر سیکھ جاتے ہیں اور ان میں نئی صلاحیتیں بھی پیدا ہوجاتی ہیں۔ان اداروں میں انگریزی زبان بھی سکھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے تربیت یافتہ نوجوان بات چیت کرنے میں بھی ماہر ہوجاتے ہیں۔ان اداروں میں رہائش کی سہولیتیں بھی رکھی گئیں ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے نوجوانوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہاں تک کہ سفر خرچہ بھی دیا جاتا ہے۔ادارے میں تربیت حاصل کرنے والی ایک لڑکی فوزیہ ایوب کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہاں مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے اور یہاں تک کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنا گروپ بنانے کے لئے حتی المقدور معاونت بھی کی جاتی ہے۔ فاروق انقلابی نے نوجوانوں سے اپیل کی کے وہ حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی تمام سکیموں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنر حاصل کریں کیوں کی ہنر ہے تو قدر ہے۔ انہوں نے کہا کے ہنر مند انسان کے پاس نہ صرف روزگار کے وسائل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ سماج میں اس کا مقام بہت اونچا ہوتا ہے۔اس موقع پر شکور شاکر، سجاد حسین، شمیم اختر، یش پال، غلام رسول بھی موجود تھے۔