نئی دہلی//شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب 31اکتوبر تک مرتب شدہ بین الاقوامی پروازوںکو معطل کیاگیا ہے۔ منگل کو ڈائریکٹر جنرل سیول ایوی ایشن نے کہا کہ مرتب شدہ بین الاقوامی پروازوںکومجاز انتظامیہ کی طرف سے منتخب روٹوں پر پرواز کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے بھارت میں23مارچ 2020سے بین الاقوامی مسافروں کیلئے فضائیہ خدمات کو معطل کیاگیاہے۔ تاہم وندے ماترم مشن کے تحت مئی2020سے خصوصی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے اور جولائی 20202سے دوطرفہ ’’AIr bubble‘‘انتظامات کے تحت چنندہ ممالک کے ساتھ انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھارت نے امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، کینا، بھوٹان اور فرانس سمیت28ممالک کے ساتھ air bubbleسمجھوتے کئے ہیں۔ Air bubbleسمجھوتے کے تحت دو ممالک خصوصی بین الاقوامی پروازوں کو دونوں خطوں میں اپنی ائرلائز کے ذریعہ چلاسکتے ہیں۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل کے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی وجہ سے بین الاقوامی کارگو آپریشن اور پروازوں خصوصی جو منظور کئے گئے ہیں، پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔