نئی دہلی// وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ بینک گھپلوں کا کاروبار میں سہولت پر بھی اثر پڑے گا اور بار بار ایسے گھپلے ہونے سے معیشت میں سدھار کی تمام کوششیں بے کار رہ جائیں گی۔مسٹر جیٹلی نے یہاں ورلڈ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تشویش کا موضوع ہے کہ بینکوں میں قرض گھپلہ ہوتا ہے اور کسی کو اس کی بھنک نہیں لگتی اور نہ ہی ان گھپلوں کے بارے میں کوئی میکانزم چوکنا کرنا ہے ۔وزیر خزانہ نے جان بوجھ کر بینکوں کا قرض نہیں لوٹانے کو معیشت پر دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینک گھپلوں کا کاروبار میں سہولت کے ماحول پر منفی اثر پڑے گا۔ بینکوں میں اسی طرح بار بار اگر گھپلے ہوتے رہے تو ان کا معیشت پر زیادہ اثڑ ہوگا اور اصلاحات کی تمام کوششیں بے کار ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹروں کاسسٹم میں اور گھپلے روکنے میں اہم رول ہوتا ہے ۔ بار بار گھپلے نہ ہوں اس کے لئے ریگولیٹروں کو ہی اپنی تیسری آنکھ کھلی رکھنی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستانی میکانزم میں ریگولیٹروں کی جگہ سیاسی رہنما جواب دہ ہوتے ہیں۔ گھپلے نہیں ہو اس کی نگرانی کے لئے انہوں نے ایسی ایجنسی کی ضرورت پر زور دیا جو دیکھے کہ کون کا سسٹم نافذ کیا جانا چاہئے جو بے ضابطگیوں کو پکڑے اور سسٹم کی خامیوں کو دور کرے ۔یو این آئی