بینک پروبیشنر ی افسروں اور بینکنگ ایسوسی ایٹ اُمیدواروں کا احتجاج، جموں کشمیربینک کارپوریٹ آ فس کے باہر امیدواروں پر لاٹھی چارج

 سرینگر// پولیس نے سا ل2018 کے دوران جموںوکشمیر بینک کی طرف سے مشتہر کی گئی1450 پروبیشنر ی افسروں اور بینکنگ ایسوسی ایٹوں کی سامیوں کو یونین ٹر یٹر ی انتظا میہ کی جانب سے کالعد م قرار دینے کے خلاف احتجاج کرر ہے امیدواروں پر لاٹھی چار ج کیا اور ایک درجن کے قریب امیدواروں کو احتیاطی طور حراست میں لیا ۔ ان اسامیوں کیلئے انٹر یو دے چکے امیدواروں نے پیر کے روزسر ینگر میں بینک ہیڈکوارٹر پر دھردیا۔ دو ہفتے قبل یونین ٹر یٹر ی انتظا میہ کی طرف سے جموں وکشمیر بنک کیلئے250 پروپیشنری افسروں اور1200 بنکنگ ایسوسی ایٹوں کی بھرتی کیلئے امتحا نات منسوخ قرار دینے اور ان امتحا نات کو دوبارہ’’ منصفانہ ا ور شفاف بنیادوں‘‘ پر منعقد کرانے کے حکمنامے کے خلاف ان اسا میوں کیلئے امتحان دے چکے درجنوںا میدوار بینک ہیڈ کوارٹرپر جمع ہوئے اور انہوںنے اس فیصلہ کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہر ے کئے۔ مظاہرین جموں وکشمیر بینک کے کارپوریٹ آ فس کے داخلی درواز پر پردھر نا دیکر بیٹھ گئے ۔ کچھ دیر تک احتجاج جاری رہنے کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچی اور مظا ہرین کو کو سمجھا بجھا نے کی کوشش کی تاہم مظا ہرین نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کیا جس کے بعد میںپولیس نے حرکت میں آکر لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کومنتشر کیا ۔  پولیس نے کئی احتجاجی امیدواروں کو احتیاطی حراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا گیا ۔اس صورتحال کی وجہ سے بینک کارپوریٹ آ فس سے ٹی آر سی تک کچھ دیر کیلئے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ گرفتاری سے قبل احتجاجی امیدواروں نے حکومتی فیصلے کو ناانصا فی سے تعبیر کرتے ہوئے پوچھا’’ آ ئی بی پی ایس کی جانب سے لئے گئے ان  امتحانات کو اس ادر ے کے ذریعے دوبار منعقد کروا نے کا کیا مقصد ہے‘‘۔انہوںنے کہا ’’ ہم اس انتظا ر میں تھے کہ ان اسامیوں کے نتائج منظر عام پر آ نے والے ہیں لیکن اس کے بد لے میں150 لاکھ امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا، ہم نے رات دن امتحا نا ت کی تیاریوں کے لئے محنت کی تھی ہمار ا پیسہ کو چنگ مراکز میں ضا ئع ہو گیا، ہم نے سر کار ی نوکریاں چھوڑ دی ہیں، ہمارے مستقبل کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیاگیا ہے‘‘۔