سرینگر/ڈار نیوز/ وسطی کشمیر کے بیروہ بڈگام میں شابنہ آگ میں2دکان خاکستر ہوئے اور لاکھوں روپے کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ18اور19ستمبر کی درمیانی شب کو بیروہ بازار میں فاروق احمد گنائی کی ہول سیل دکان اور شوکت احمد دھوبی کی دکان میں پراسرار طور پر آگ نمودار ہوئی،جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے کی اشیاء نذر آتش ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران فوری طور پر پولیس اور فوج کے علاوہ فائر سروس نے آگ کو قابو میں کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت سے رپورٹ درج کی ہے۔
بیروہ میں آتشزدگی 2 دکانیں خاکستر
