سرینگر/ / سنیچر کو جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید ایک سو سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں پولیس کے9اہلکار، 10حاملہ خواتین اوردیگر افراد شامل ہیں جن میں بیرون ریاست سفر کرکے واپس لوٹنے والے 77افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے( جمعہ کو سرکاری اعدادشمار میں جو 58 معاملات ظاہر نہیں کئے گئے تھے،جس کی وجہ سے سرکاری طور پر صرف 128کی تعداد دکھائی گئی تھی، ان 58افراد کو سنیچر کے کورونا بلیٹن میں ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مثبت قرار دیئے گئے افراد کی تعداد 177بن جاتی ہے)۔لیکن کشمیر عظمیٰ نے متعلقہ حکام کی طرف سے جمعہ کی شب ہی 58افراد کو کل تعداد میں شامل کیا تھا۔سنیچر کو اعدادوشمار کے مطابق مزید 129مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں( ان میں جے وی سی بمنہ کے 10 معاملات بھی شامل ہیں ، جو سرکاری بلیٹن میں شامل نہیں کئے گئے ہیں) جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 2351ہوگئی ہے جن میں سے 488جموں جبکہ 1863 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 41 بارہمولہ،14رام بن، 13 سرینگر، 13 ادھمپور، 10 بڈگام،7اننت ناگ، 7 سانبہ، 6 راجوری، 6 کٹھوعہ، 4 کولگام، 3 ڈوڈہ، 2 کپوارہ، 2جموں اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔
سی ڈی اسپتال
میڈیکل کالج سرینگر ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا ’’پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 671نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 48مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جبکہ 632 نمونے منفی قرار دئے گئے‘‘۔ ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’ ڈی پی ایل بارہمولہ میں تعینات ایک پولیس اہلکاراور 5حاملہ خواتین سمیت 40افراد کا تعلق بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے‘‘۔ڈاکٹر خان نے بتایاکہ بارہمولہ کے 40مریضوں میں سے 10وتر گام،9خواجہ باغ،2ڈنگی وچھہ،7گانٹھہ مولہ پائین،2سوپور،ایک ٹنگمرگ، ایک صفا پورہ رفیع آباد اور ایک ریشی پورہ قاضی پورہ سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’اننت ناگ میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں پانچ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اننت ناگ میں مثبت قرار دئے گئے 7مریضوں میںسے 2عشمقام،1ہ تلہڈ، 3سلی گام اور ایک کا تعلق لالی پورہ اننت ناگ سے ہے۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک کا تعلق سرینگر سے ہے۔
سکمز
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’سنیچر کو 1090نمونوں کی تشخیصی گئی جن میں سے 19مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ 1071نمونوں کو منفی قرار دیا گیا ‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 1090نمونوں میں سے 403نمونوں کو بیرون ممالک اور ریاستوں سے لوٹنے والے افراد سے سرینگر ایئر پورٹ پر حاصل کئے گئے اور ان نمونوں میں سے 7کی رپورٹ مثبت آئیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ ان 7مریضوں میں سے6سرینگر اور ایک کا تعلق بارہمولہ سے ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’سرینگر کے6مریضوں میں سے2زینہ کدل سرینگر، ایک حاجی باغ بژہ پورہ، ایک پیر باغ حیدر پورہ، ایک نوشہرہ سرینگر اور ایک کا تعلق بٹہ کدل سرینگر سے ہے‘‘۔ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’سی ایم او سرینگر اور مختلف ضلع اسپتالوں سے بھیجے گئے 687 نمونوں میں سے 12مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں ہیں جبکہ 675رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ 12مریضوں میں سے 6سرینگر، 4کولگام اور 2کپوارہ سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ سرینگر سے تعلق رکھنے والے6مریضوں کا تعلق کاٹھی دروازہ رعناواری سے ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ 2کا تعلق سرحدی ضلع کپوارہ سے ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ضلع اسپتال کولگام کی طرف سے بھیجے گئے نمونوں میں سے 2کا تعلق چھتہ بل اور2 پانی پورہ کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل484مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے417مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ52مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ ابتک52199نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے51337کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ862مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔
جے وی سی سرینگر
سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض ایتو نے بتایا’’جمعہ5بجکر 30منٹ سے لیکرسنیچر کو شام 6بجے تک490نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے10مثبت جبکہ 480مریضوںکی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’بڑگام ضلع سے 417نمونے موصول ہوئے ہیں جن میں سے 10مثبت قرار دئے گئے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ بڑگام کے 10مریضوں میں 8پولیس اسٹیشن ماگام میں تعینات اہلکار اور 2مریضوں کا تعلق سوبہ بگ بڑگام سے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ حضرت بل سرینگر کے تمام 33نمونے منفی قرار دی گئیں ہیں جبکہ خانیار سرینگر سے موصول 40نمونے بھی منفی آئے ہیں‘‘۔
جموں
جموں صوبے میں سنیچر کو 51افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے کمانڈ اسپتال ادھمپور 30، 6آئی آئی ایم جموں، 6لال پتھ جموں جبکہ ایک کی رپورٹ مارڈر لیبارٹری سے مثبت آئی ہے۔
حکومتی بیان
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے177نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے125کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 52 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2,341تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,341 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,405سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 908اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور28اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران سنیچر کومزید33 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے16 اور کشمیر صوبے کے 17 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1,64,581ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30؍مئی 2020ء کی شام تک 1,62,240نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک1,65,225افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 36,538 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ56 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔1,405کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 43,514 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق83,684اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 314 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 187 سرگرم ہیں۔ 122 شفایاب ہوئے ہیں اور05 کی موت واقع ہوئی ہے۔کولگام میں277 مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں250سرگرم معاملات ہیںاور 23صحتیاب ہوئے ہیںاور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 272 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے134 سرگرم معاملات ہیں ۔131 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کپواڑہ میں 258مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 184 سرگرم معاملات ہیں اور74صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 217ہوئی ہیںجن میں سے 110سرگرم معاملات ہیں اور05مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 102صحتیاب ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ میں اب تک 146 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے11 سرگرم معاملات ہیں ، 134مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھرضلع شوپیان میں 168 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 59 سرگرم ہیں اور 108صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 99ہوئی ہیںجن میں سے 36سرگرم ہیں اور61اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کل 32مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں08 سرگرم معاملات ہیں اور 24 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 70 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں58 سرگرم معاملات ہیں اور 12 صحتیاب ہوئے ہیں۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 130مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں91سرگرم معاملات ہیں اور37 صحت یاب ہوئے ہیںاور02 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں89معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 74سرگرم معاملات ہیں اور15 شفایاب ہوئے ہیںجبکہ کٹھوعہ میں71مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 52 سرگرم معاملات ہیںاور 19اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 65 ہوئی ہیں جن میں سے 39معاملات سرگرم ہیں۔ 25صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع سانبہ میں 41 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 30 سرگرم معاملات ہیں اور 11اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں38 معاملے سامنے آئے ہیںجو سبھی معاملات سرگرم ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک27 مریض پائے گئے ہیںجن میں 22 معاملے سرگرم ہیں اور 05مریض شفایاب ہوئے ہیں اورریاسی میں بھی14 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں11سرگرم ہیں اور03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں08 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہیں اورایک مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ ڈوڈہ میں 05 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 04معاملات سرگرم ہیں جبکہ ایک مریض پوری طرح صحتیاب ہوا ہے ۔
اننت ناگ میں 300 سے زائد
بارہمولہ میں 200 کا ہندسہ عبور
فیاض بخاری
اننت ناگ+ بارہمولہ // اننت ناگ ضلع وادی میں 300سے زائد مثبت معاملات کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں کُل تعداد314کی ہوگئی ہے۔ اس کے بعد کولگام میں 277 ، سرینگر میں272 ، کپوارہ میں 258 اور بارہمولہ میں 217 ہوگئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 200 سے زائد متجاوز کر گئی ہے۔سنیچر کو مزید 40کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہاں کل متاثرین کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران پانچ افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ پچھلے دو ماہ میں 102 مریضوں کو اسپتال سے رخصت کیا گیا جبکہ 110سرگرم ہیں۔سنیچر کو ایک دن میں سب سے زیادہ ضلع کے چالیس کیس مثبت پائے گئے ، جن میں خواجہ باغ کے 9 ،گانٹہ مولہ پائین کے 7 ، رفیع آباد کے 13، سوپور کے 5 اور ٹنگمرگ کے 2 کیس شامل ہیں۔اس طرح ضلع میں مثبت کیسوں کے تعداد 217 پہنچ گئی ہے جن میں بیرونی ریاستوں سے آئے 47 افراد بھی شامل ہیں۔ ضلع بارہمولہ پہلا مثبت کیس 25 مارچ کوآیا تھا۔
لداخ میں مزید 23 مثبت
نیوز ڈیسک
لیہہ //لداخ میں مزید23مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح مرکزی زیر انتظام لداخ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77تک پہنچ گئی ہے۔ لداخ میں حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو کرگل سے 18اور لیہہ میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔لداخ میں 77مریضوں میں سے 43صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ 31مریض ابھی زیر علاج ہیں۔ لداخ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرگل میں 26اور لیہہ میں 5افراد زیر علاج ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہیں۔