بیرونی ممالک میں نوکری فراہم کرنے کا جھانسہ

سرینگر// کرائم برانچ کشمیر نے بیرونی ممالک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پرسادہ لوح نوجوانو ں سے بڑی بڑی رقومات اینٹھنے کے نام پر مسزز ’’العرفان انٹرنیشنل مین پاور ریسورسز‘‘ نٹی پورہ سرینگر کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔کرائم برانچ کو کرالہ کھڈ کے ظہور احمد اورنور پورہ ترال کے جاوید احمد بٹ کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ مسزز العرفان انٹرنیشنل نے انہیں بیرونی ممالک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر اُن سے بالترتیب 170000 اور 125000 روپے قطر اورمالدیپ میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر وصول کئے لیکن بعد میں انہیں کہیں بھی ملازمت فراہم نہیں کی گئی اور رقم بھی واپس نہیں کی۔چنانچہ کرائم برانچ نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرنے کے بعد فراڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی۔ کرائم برانچ کی طرف سے اسی طرح کی مزید جانچ شکایات کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔