سری نگر//جموںوکشمیر یوٹی میں’’ بہتر حکمرانی کے طریقہ کار کا نقش ‘‘پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال اِختتام پذیر ہوا،یہاں ’ بہتر نظام حکومت: کشمیرا علامیہ ‘ قرار داد منظور کی گئی۔اِس تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کی اورانہوں نے ’ بہتر نظام حکومت : کشمیر علامیہ ‘ بھی جاری کیا ۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ یہ کانفرنس جموںوکشمیر میں مؤثر اِنتظامیہ اور گڈ گورننس کے لئے ایجنڈا طے کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بہت سارے اچھے خیالات اور طرز عمل پہلے ہی دستیاب ہیں لیکن بات یہ ہے کہ ملک کے لوگوں کی بھلائی کے لئے اس طرح کے طریقوں کو اپنانا یا اس کی نقش تیار کرنا ہے۔مشیرموصوف نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ مسائل اور لوگوں کی شکایات سے نمٹنے کے دوران مسئلہ حل کرنے کا طریقہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی اور موثر آرأ کا طریقہ کار ہی اچھی حکمرانی کی کسوٹی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے ڈی اے آر پی جی ٹیم سے ملاقات کی درخواست کی کہ وہ اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کے دوران باقی ملک میں جموں و کشمیر کے نوجوان افسران کو پلیٹ فارم مہیا کریں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی اے آر پی جی سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کانفرنس میں انوکھے ، قابل اعتبار ، نفاذ کے اصول اور موضوعات تھے جن کو مقررین نے ان دو دنوں کے دوران تفصیل سے بیان کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبادلہ خیالات پالیسیوں کی تشکیل اور زمینی سطح پر ان کے مؤثر نفاذ کے لئے قابل قدر ہوں گے۔کانفرنس نے بعدازاں متفقہ طور پر قرارداد کی شکل میں متعدد مشوروں کو اپنایا جن کا عنوان تھا ’بہتر نظامِ حکومت: کشمیر اعلامیہ ‘جسے ایڈیشنل سیکرٹری ڈی اے آر پی جی وی سرینواس نے اس موقعہ پر پڑھ کر سنایا۔ ڈی اے آر پی جی حکومت کشمیر کے ساتھ مل کر ایک قومی سطح کی کانفرنس اور ایک علاقائی کانفرنس 2021-22کے دوران میں تعاون کرے گی۔