بہار میں مکھیا کا گولی مار کرقتل

گوپال گنج //یواین آئی // بہار کے گوپال گنج ضلع کے تھاوے تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے منگل کی صبح مکھیا سکھل مسہر کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ دھتی وناپنچایت کے نو منتخب مکھیا سکھل مسہر (32دھتی ونا گاؤں باشندہ سابق مکھیا ستیہ پرکاش سنگھ کے یہاں رہتے تھے ۔
 آج بائیک سوار دو بدمعاش سکھل مسہر کے گھر پہنچے اور پہلے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے بعد گولی مار کر ان کا قتل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے ۔قتل کی وجہ انتخابی رنجش بتائی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس واقعہ میں شامل بدمعاشوںکی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔