گول// بھیمداسہ میں بجلی کے شدید بحران سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اگر چہ کئی مرتبہ محکمہ پی ڈی ڈی سے بھی اس بارے میں رجوع کیا تھا لیکن اس کی طرف محکمہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر نصب ٹرانسفارمر مسجد پورہ ، لکھڑی پورہ وغیرہ علاقوں کے لئے ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہ ٹرانسفارمر سو سے زائد گھروں پر ہے اور وہیں ایک علاقہ کے ساتھ کافی امتیاز برتا گیا جہاں 60گھروں کو ایک فیزدیا گیا جبکہ باقی دو فیز30گھروں کو دیاگیا ہے اس طرح سے مسجد پورہ ، لکھڑی پورہ وغیرہ علاقوں میں بجلی کا بلب بھی نہیں دیکھا جا سکتا ہے ۔ کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں بجلی کا جو بحران ہے اُسے جلد از جلد دور کیا جائے ۔