مینڈھر//مینڈھر کے بھیرہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کی سپلائی کی فراہمی میں ناکامی کا الزام عائد کیا ۔ چوہد ری عبدالمجید اور غلا م محی الدین کی قیا دت بھیرہ کے لوگوں نے احتجاج کیا ا وراس دوران تحصیل کمپلیکس میں تحصیلدار مینڈھر کے سامنے دھر نا دیا ۔احتجا جی مظا ہر ین کے مطابق بھیر ہ علا قہ میں پینے کے پانی کی نایابی نے اس قدر سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے کہ لوگ اب گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں مہلک بیماریاںپھیل رہی ہیں۔ مظاہرین نے بتایاکہ واٹر سپلائی سکیم ایک برس سے بند پڑی ہے لیکن متعلقہ محکمہ اس کی جانب کوئی بھی دھیان نہیں دے رہا ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں کوئی بھی جونیئر انجینئراور دیگر کو ئی بھی ملا زمین تعینات نہیں ہے جس کے نتیجہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مر تبہ انہوں نے مینڈھر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہورہی ۔ اس دوران محکمہ پی ایچ ای کے اے ای ای نے لوگوں کو یقین دلایاکہ ان کا یہ مسئلہ حل کیاجائے گااور جونیئر انجینئر و دیگر ملازمین تعینات کئے جائیں گے ۔