بھدرواہ //قدیم واسُکی ناگ مندر گاٹھا میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے بھگوان واسکی ناگ کے مندر میں حاضری دی۔ اس سلسلہ میں شو بینی میلہ کا انعقادکیا گیاجس میں اہم تقریب شو بنی چراگاہ مندر نوری ہنگا علاقہ میںمنعقد کی گئی۔ یہ مندر سطح سمندر سے7000فٹ کی بلندی پر گھنے جنگلوں میں واقع ہے۔روایتی تقریبات جاری رکھتے ہوئے جن کا آغاز بیساکھی سے ایک روز قبل ہوا تھا ،جسکے بعد صوبار دھار میلہ منعقد کیا گیا۔اس تہوار کے ساتھ ہی اس علاقہ میں بوائی کی شروعات ہوئی عقیدت مندوں نے صُبح سویرے سے ہی مندر کے دروازے کھولنے کے ساتھ ہی اکٹھا ہونا شروع کیا،تاہم تقریبات بعد دوپہر کو شروع ہوئی،جس کا رسمی اعلان سی ای او بھدرواہ نے کیا ۔ اس تہوار میںکل ملا کر5000عقیدت مندوں نے شرکت کی جن میں3500خواتین بھی شامل تھیں۔سی ای او بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجندر پرساد کھجوریہ نے کہاکہ اس تہوار سے لوگوں کو کلچرل سیاحت کی جانب راغب کیا جا سکے گا۔انہوںنے کہا کہ اس کو فارسٹ ٹریکنگ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،جسکے لئے بی ڈی اے بنیادی انفراسٹریکچر تیار کر رہا ہے،تاکہ اس علاقہ کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلسلہ میں سرکار کو ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کی ہے۔