راجوری +بارہمولہ//پونچھ مینڈھر میں بھٹہ دھوریاں کے نار خاص جنگلات میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور علاقے میں تلاشی جاری ہے۔14اکتوبر کو نار خاص میں انکائونٹر شروع ہونے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا جس میں فوج کے چار اہلکار مارے گئے تھے۔ بھٹہ دھوریاں میں نار خاص کے علاقوں کے ساتھ ساتھ سنجیوٹے گائوں18دن تک محاصرے میں رہا۔پیر کے روز، علاقے کا محاصرہ ہٹا لیا گیا لیکن تلاش ابھی بھی جاری ہے اور ٹیمیں کام پر ہیںاور پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ادھر گلمر گ کے ایک وسیع جنگلاتی علاقہ کومحاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو فوج کی 15مہار اور5 جاٹ یو نٹوں سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں نے گلمرگ کے بوٹہ پتھر ی جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی شروع کی ۔ فوج کی بھاری جمعیت نے علاقے کے داخلی راستوں پر پہرے بٹھا ئے اورآس پاس علاقوں میں بھی پہرے بٹھا کروہاں تک جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورتٰ ایجنسیوں کا خدشہ ہے کہ پونچھ کے جنگلاتی علاقے میں موجود جنگجو کہیں گلمرگ کے جنگلاتی علاقوں کی طرف رخ نہ کریں۔