کلکتہ// وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سے 56,835 ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔ یہ ممتا بنرجی کی ریکارڈ جیت ہے۔ الیکشن کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق ممتا بنرجی نے کل 56,835 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں ای وی ایم کے ذریعے 64,709 ووٹ ملے ہیں۔ پوسٹل ووٹ 554۔ دوسری طرف بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبریوال ای وی ایم کے ذریعے 26,320 ووٹ ملے ہیں۔ پوسٹل ووٹ 108 ملے ہیں۔مرشد آباد ضلع کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ٹی ایم سی کے امیدواروں نے شاندار جیت حاصل کی ، ٹی ایم سی کے ذاکر حسین نے92,480ووٹوں کے بھاری مارجن سے جیت لیا ۔ جنگی پور کے ترنمول کانگریس کے امیدوارذاکر حسین نے تقریبا 136444 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوجیت داس نے یک طرفہ انتخابی معرکہ میں 43964 ووٹ حاصل کیے۔ حسین 92480ووٹوں کے مارجن سے فاتح قرار پائے۔