کشتواڑ//سینئرکانگریس رہنماورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے کشتواڑ۔بھنڈارکوٹ سڑک پرپیش آئے سڑک حادثے میں تگوڑ مغل میدان کے تین افراد کی موت پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔واضح رہے کہ یہ تینوں افراد بس کی چھت پرسفرکررہے تھے ۔ پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق اس حا د ثہ کو ٹریفک حکام کے منہ پرایک طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان دعوئوں کوبے نقاب کردیا گیا ہے جو حکومت کی طرف سے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سروڑی نے لواحقین کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے جان بحق ہوئے افراد کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔ انہوں نے بڑھتے سڑک حادثات پرمتعلقہ حکام کی غفلت شعاری کوباعث تشویش قرار دیتے ہوئے پولیس اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کومتحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔ اُنہوں نے خطہ چناب میں آئے روزسڑک حادثات پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے تمام متعلقین کوٹھوس اقدامات اُٹھانے کی تلقین کی۔سروڑی نے ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے لواحقین کے حق میں فی کنبہ5لاکھ روپے ایکس گریشیاریلیف منظورکرنے کی استدعاکی۔