بھمبر گلی میں احتیاطی اقدامات سخت

 مینڈھر //محکمہ صحت کی جانب سے پونچھ ضلع میں داخلے سے قبل بھمبر گلی میں ٹیسٹنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں پوری طرح سے متحرک ہو گئی ہیں ۔پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع میں بغیر کووڈ ٹیسٹ کے کسی بھی گاڑی اور فرد کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ بغیر ٹیسٹ کے داخلے لینے والوں کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔غور طلب ہے کہ ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے بھمبر گلی علاقہ میں کووڈ ٹیسٹنگ چیک پوسٹ قائم کی ہوئی ہے جہاں پر دیگر علاقوں سے ضلع میں داخل ہونے والوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔پولیس انتظامیہ نے لوگوں بالخصوص مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ وائر س کے مزید پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔