ڈوڈہ //ڈوڈہ کی فارسٹ ڈویڑن بھدرواہ کے رینج بھلیسہ میں محکمہ جنگلات و فارسٹ پروٹیکشن فورس کی ٹیموں نے کمپارٹمنٹ 48 سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی دیودار کی عمارتی لکڑی بھاری مقدار میں ضبط کی ہے۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر رینج آفیسر بھلیسہ سریش جموال نے فارسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ کمپارٹمنٹ 48 کا دورہ کرکے غیر قانونی طور پر کاٹے گئے دیودار کے 10 شہتیر و بارہ کنڈیلیں ضبط کیں ہیں۔رینج آفیسر بھلیسہ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اس لکڑی کو غیر قانونی طور پر کاٹا گیا تھا تاہم اسمگلر موقع پر موجود نہیں تھے۔رینج آفیسر نے کہا کہ فارسٹ ایکٹ کے تحت قصور واروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔