بھرتی بورڈامتحانات

سری نگر//جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے منگل کو ہفتہ وار کووِڈ لاک ڈائون کے پیش نظر جموں و کشمیر کے 18مقامات پر صوبائی اور ضلعی کیڈر کی سامیوں کے لیے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کو دوبارہ شیڈول کیا ہے۔ ایک حکم نامہ کے مطابق کمپویٹر کی بنیاد پر تحریری امتحان جو 22 جنوری کو ہونا تھا، اب جموں و کشمیر میں ہفتہ وار لاک ڈان کے پیش نظر 24 جنوری کو ہوگا۔جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے جونیئر اسسٹنٹ کیڈر، کلرک، کیشر، جونیئر اسسٹنٹ کمپیوٹر،اسٹور اٹینڈنٹ اور ویلفیئر آرگنائزر کے امتحانات منعقد کئے ہیں۔ کویڈ معاملات میں اضافے اور تیزی سے بدلتے ہوئے حالات وصحت کے تحفظات کی وجہ سے حکومت نے جموں کشمیرکے تمام اضلاع میں اختتام ہفتہ کے دوران کویڈکی روک تھام کے لیے غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندیاں عائد کر دی ہیں‘‘۔آرڈر میں کہا گیاہے’’اس کے پیش نظر جونیئر اسسٹنٹ، کیڈر کلرک، کیشر، جونیئر اسسٹنٹ کمپیوٹر،اسٹور اٹینڈنٹ اور ویلفیئر آرگنائزر کی اسامیوں کے لیے کمپیوٹر کی بنیاد پر تحریری امتحان جو 22 جنوری کو منعقد ہونے والا تھا دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے اور اب 24جنوری کو منعقد ہوگا۔