اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ چنتا میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بھدرواہ کے چنتا علاقہ عبدالغنی ولد محمد شفیع کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اس کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس و فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاروائی شروع کی. مقامی لوگوں و فائر ایمرجنسی سروس کی مدد سے اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم ایک منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا اور بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔