بھدرواہ //بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (BDA) نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے خطہ کی سماجی۔اقتصادی حالت میں سدھار لانے او رلوگوں کو سیاحت کی اہمیت کے بارے میں جانکاری د لانے کیلئے ’بھدرواہ میں پریٹن پرو ۔2018 ‘کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلہ میں ایک کلچرل پروگرام اور ایک سیمینار بھی منعقدہ کیا گیا ،جس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوںکے 500 سے زیادہ طلاب نے شرکت کی۔اے ڈٖی سی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ایس پی راجندر سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔سی ای او بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر راجندر پرساد کھجوریہ نے تقریب کی قیادت کی۔ عارف حمید رانانے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اپنے خطاب میں سی ای او نے کہا کہ ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران ہم مختلف مقامات پر 'Prayatan Parv-2018'منانے کے لئے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔آج کے پروگرام کا مقصد طلاب میں اپنے ارد گرد کو صاف و شفاف رکھنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا ، جس سے خطہ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب آنے والے میگا سیاحتی فیسٹول سے قبل منعقد کی گئی ہے،تاکہ لوگوں کو سیاحتی فیسٹول کی جانب راغب کیا جا سکے۔بعد ازاں ، مشالی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں بی ڈی او بھدرواہ ڈاکٹر محمد اشرف، ایس ڈی پی او عادل رشید، ایس ایچ او منیر خان ، پبلسٹی افسر سجاد خان ، عمران خان وغیرہ بھی شامل تھے۔
’بھدرواہ پریٹن پرو ۔2018 ‘
