سرینگر/جمعہ کی صبح جموں کشمیر کے بھدرواہ میں کم درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے بھدرواہ اور بھلیسا علاقوں میں محسوس کئے گئے جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر3.7ریکارڈ گئی جو علی الصبح3بجکر8منٹ پر محسوس کیا گیا۔
اسسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) بھدرواہ راجندر سنگھ کے مطابق کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔