بھدرواہ میں کمپیوٹر تربیتی کورس کا انعقاد

بھدرواہ//بھدرواہ میں فوج کی جانب سے 14جولائی سے17 اگست2018تک چلنے والے کمپیوٹر تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا۔اس تربیتی کورس کا مقصد نوجواںوں کو بااختیار بنا کر انہیں مناسب روزگار کے مواقعے حاصل کرنے میں مدد دینا تھا۔اسکے علاوہ کورس کا مقصد نوجوانوں کو معمور کرنا جسکا اُنہیں مستقبل میں فائدہ ہو۔تربیتی کورس میں کل ملا کر بھدرواہ و ملحقہ دیہات کے36نوجوانوںں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران نوجوانوں کو تھیوری اور پریکٹکل کی تربیت فراہم کی گئی۔تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے فوج کی جانب سے یہ موقعہ فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے انکو کافی فائدہ ہوگا۔