عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//بھدرواہ کے نلٹھی پارک کے قریب جمعہ کے روز ایک کار سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے باعث کار سڑک سے نیچے لڑھک کر دریا میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اشونی کمار (48)، نونیت شرما (46)، اجے کمار (47) اور امرجیت سنگھ (56) کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام زخمی پٹھانکوٹ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔