بھدرواہ/طاہر ندیم خان//انتخابی عمل اور ووٹران کے اندراج میں اضافہ کرنے کے لئے سسٹمٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پرٹسپیشن (SVEEP) کے تحت بھدرواہ میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ جو کہ چیف الیکشن آفیسر بھی ہیں کی ہدایت پر یہ بیداری کیمپ تحصیلدار بھدرواہ نے منعقد کیا تھا ۔ کیمپ کا مقصد لوگوں کو وو ٹران کو ووٹ کی اہمیت سے باخبر کرنا اوراسکی جانب راغب کرنا تھا پروگرام میں شہریوں، بی ایل اوز، آنگن واڑی ورکروں،آشا ورکروں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔دانشور عارف نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اُنہوں نے شرکا کا استقبال کرتے ہوئے ایس وی ای ای پی کی اہمیت اجاگر کی۔پروگرام کے دوران ووٹر کے شرح فی صد ،ای آر کورئیج ،فوٹو شناختی کارڈ اور جنس کے تفاوت سے بیدار کیا گیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی بھدرواہ نے اے این ایمز ،آشا ورکروں، آنگن واڑی ورکروں، اور بی ایل اوز کو انتخابی عمل میں شرکت کرکے خاتون ووٹران میں اضافہ کرکے ووٹر اندراج میں تفاوت کو دور کرنے کی اپیل کی،تاکہ سماج میں مساوی شراکت رہے۔اے ڈی سی نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم بنناے کے لئے یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ کوئی بھی باقی ماندہ ووٹر بغیر اندراج کے نہ رہے۔ تحصیلدار بھدرواہ معصود احمد نے اپنے خطاب میں بی ایل اوز کو ووٹر اندراج کے لئے رتہ داروں، دوستوں اور ہمسایوں کو اس خصوصی مہم کے بارے میں جانکاری دینی ہوگی۔پروگرام میں ایس ڈی پی او برجیش شرما ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ /نوڈل آفیسر ایس وی ای ای پی منیب کمار، سی ڈی پی او روشن لعل، نائب تحصیلدار الیکشن انگریز سنگھ، اور بی ڈی او طاہر ملک کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔