بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر پنتھیال کے مقام پرگرتے پتھروں کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت منگل کی صبح سے بار بار متاثر رہی۔دوپہر سے بھاری چٹانوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے جموںجانے والے خالی اور کشمیرجانے والے مال بردار ٹرکوں کو شاہراہ کے کئی مقامات پر روک دیا گیا جبکہ فوج کی کانوائے کو بانہال ہیلی پیڈ پر ہی روک دیا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک بانہال شمشیر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پنتھیال کے مقام پرملبے اور پتھروں کے ڈھیر جمع ہوئے اور پنتھیال کا پورا علاقہ گرد و غبار کے بادلوں سے گرا رہا۔انہوں نے کہا کہ پتھروں کے گر آنے کا سلسلہ منگل کی صبح سے ہی شروع ہے اور اس میں دوپہر بعد شدت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پنتھیال کے مقام سڑک کو نقصان پہنچا ہے اور منگل شام تک بھی ٹریفک کی بحالی ممکن دکھائی نہیں رہی ۔
بھاری پتھر گرنے سےپنتھیال پر شاہراہ بند
