نئی دہلی//بھارت کواپنی سرحدوں پرنئی مشکلات کا سامنا ہے اور مسلح فورسزحکام جوزیرتربیت ہیں،کوان سب چیلنجوں سے باخبر رہنا چاہیے۔ان باتوں کااظہار بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے،نے کیا۔تمل ناڈ میںڈیفینس سروسزاسٹاف کالج ویلنگٹن میں ’مشرقی اورشمالی سرحدوں پر سرگرمیاں‘موضوع پرایک خطبہ دیتے ہوئے کیا۔فوج کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے زوردے کرکہا کہ ملک کو سرحدوں پر نئی مشکلات کاسامنا ہے اور کالج میں زیرتربیت طلبہ پر زوردیا کہ وہ تمام سرگرمیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔ جنرل نروانے کالج کے دوروزہ دورے پرتھے۔یہ خطبہ کالج کے 76ویں اسٹاف کورس کے فیکلٹی اور افسروں کیلئے تھا۔ڈیفینس سروسزاسٹاف کالج ویلنگٹن کے کمانڈرلیفٹینٹ جنرل ایم جے ایس کہلون نے نروانے کو جاری تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان تال میل کیلئے نئے اقدامات کی جانکاری دی۔فوجی سربراہ کوتربیتی نصاب میں تبدیلیوں اورکالج کے ڈھانچے کی ترقی کی بھی جانکاری دی گئی۔بیان کے مطابق انہوں نے کووِڈ- 19عالمگیر وباء کے دوران کالج میں تربیت کااعلیٰ معیار کووڈ پروٹوکول کے تحت قائم رکھنے کی ستائش کی۔